مکہ میں مقابلہ حسن منعقد کرانے کی کوشش ، 11خواتین گرفتار

پیر 17 نومبر 2014 21:32

مکہ میں مقابلہ حسن منعقد کرانے کی کوشش ، 11خواتین گرفتار

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں کچھ خواتین نے ایک شادی ہال میں مقابلہ حسن منعقد کرانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا اور 11 خواتین کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق شہریوں نے پولیس کو مطلع کیا کہ سوشل میڈیا پر ملکہ حسن مکہ کے عنوان سے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں 17 سے 27 برس کی لڑکیوں کو مفت رجسٹریشن کی پیشکش بھی کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق منتظم خواتین نے ایک شادی ہال بک کروارکھا تھا اور اس میں تقریب رونمائی ہونی تھی۔ دوران تفتیش خواتین نے اعتراف کیا کہ شادی ہال کو مقابلہ حسن کے انعقاد کیلئے بک کیا گیا تھا۔