سعودی پولیس کاسرچ آپریشن،360غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکرلیا

پیر 17 نومبر 2014 21:29

سعودی پولیس کاسرچ آپریشن،360غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکرلیا

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) سعودی پولیس نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کرکے 360 لوگوں کو گرفتار کرلیا جن میں 60 مطلوب افراد بھی شامل ہیں،جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض شہر کے گورنر شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی ہدایت پر پولیس نے چوری، شراب فروشی اور غیر قانونی ملازمین فراہم کرنے کے الزام میں گرفتاریاں کیں۔

(جاری ہے)

پچھلے دو سال میں پولیس نے شہر کے صفوحہ ڈسٹرکٹ میں متعدد آپریشن کئے ہیں اور گرفتار شدگان میں بھاری اکثریت ایتھوپیا اور یمن کے باشندوں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مملکت میں اکثر جرائم غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کرتے ہیں جن کی گرفتاریوں کیلئے بسوں اور ٹیکسیوں کی تلاش لی گئی اور تعمیراتی مقامات اور مزدوروں کی رہائشی جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔ ایک مقامی اخبار کے حالیہ سروے کے مطابق دارالحکومت کے علاقوں صفوحہ، شمیسی، ناصریہ، فیصلیہ، کیرہ اور لعبثہ میں جرائم کی شرح نسبتاً زیادہ ہے اور انہیں علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں پر زور دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :