نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

پیر 17 نومبر 2014 21:20

نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے نیزہ پیر سیکٹر سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص زخمی، علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ڈپٹی کمشنر حویلی کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ صبح دس بجے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں غلام محمد نامی شخص زخمی ہوگیا جس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی افواج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :