ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی اور فی تولہ سونا47ہزار700روپے کی سطح سے کم ہو کر47ہزار400روپے پر آگیا

پیر 17 نومبر 2014 21:18

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی اور فی تولہ سونا47ہزار700روپے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا لیکن اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی اور فی تولہ سونا47ہزار700روپے کی سطح سے کم ہو کر47ہزار400روپے پر آگیا ۔کاروباری ہفتہ کے آغاز پر عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2ڈالر کے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 1191ڈالر پر جا پہنچی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار750روپے سے کم ہو کر47ہزار450روپے پر آگئی اسی طرح257روپے کی کمی سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی دس گرام قیمت40ہزار671روپے پر آگئی جبکہ پاکستان کے تمام شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت690روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ہے ۔