جند اللہ صدر پاکستان کے بیٹے کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے مراسلے میں انکشاف

پیر 17 نومبر 2014 21:17

جند اللہ صدر پاکستان کے بیٹے کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ..

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) جند اللہ صدر پاکستان کے بیٹے کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے مراسلے میں انکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے بہاول پور کے آر پی او ، ڈی پی او سمیت صوبہ بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز کو جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق جند اللہ کے دہشتگرد صدر پاکستان کے بیٹے کو مستقبل قریب میں اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے ۔