Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے 20نومبر سے دھرنے کا نیا شیڈول جاری کردیا،

20سے30نومبر تک روزانہ پنجاب کے ایک ضلع سے کارکن اور رہنما شریک ہوں گے

پیر 17 نومبر 2014 21:13

پاکستان تحریک انصاف نے 20نومبر سے دھرنے کا نیا شیڈول جاری کردیا،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے 20نومبر سے دھرنے کا نیا شیڈول جاری کردیا،20سے30نومبر تک روزانہ پنجاب کے ایک ضلع سے کارکن اور رہنما شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کئے گئے نئے شیڈول کے مطابق20نومبر سے پنجاب کے ہر ضلع کیلئے ایک ایک دن مقرر کیا گیاہے،20نومبر کو شیخوپورہ،21 کو سیالکوٹ،22کونارووال،23کو منڈی بہاؤالدین،24کو سرگودھا،25کومیانوالی،26کوقصور،27کو ننکانہ،28کو اوکاڑہ،29کو ضلع لاہور کے کارکنان دھرنے میں شرکت کریں گے،پی ٹی آئی نے تمام اضلاع کے رہنماؤں کو منتخب تاریخوں میں دھرنے میں شرکت کی ہدایت کردی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات