وزارت پانی و بجلی نے تمام صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا

پیر 17 نومبر 2014 20:25

وزارت پانی و بجلی نے تمام صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) وزارت پانی و بجلی نے تمام صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا اور اس سلسلے میں وزارت کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں) نے ملک بھر میں صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے اور حکومتی فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور وزارت پانی و بجلی نے تحریری طور پر وزیراعظم کو اس سے آگاہ کردیا ہے۔

اس فیصلے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرانے کیلئے وزارت پانی و بجلی کے حکام (ڈسکوز) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ اس فیصلے سے بجلی کی طلب اور رسد میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور صنعتوں کو اپنی پیداوار بڑھانے اور آرڈرز وقت پر مکمل کرنے میں مدد ملے گی اور اس فیصلے سے ایک ہزار میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :