Live Updates

وی آئی پی کلچر کی بد بو برداشت سے باہر ہے ،اب وی آئی پی قطار میں لگے گا ،ہر گلوبٹ کا احتساب ہوگا ‘ عمران خان

پیر 17 نومبر 2014 19:49

وی آئی پی کلچر کی بد بو برداشت سے باہر ہے ،اب وی آئی پی قطار میں لگے گا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 30نومبر کے حوالے سے ” بڑھو کہ منزل قریب ہے اب “ کے نام سے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے جو آزادی غیر ملکی آقاؤں سے 1947ء میں حاصل کی وہ فوراً ہی ایک ٹولے نے چھین لی یہ ٹولہ پچھلے 67سالوں سے چہرے بدل بدل کر ہم پر مسلط ہے مگر اب فیصلے کی گھڑی آپہنچی ہے کیونکہ ساری قوم اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہوگئی ہے ،2013 ء کے انتخابا ت میں دھاندلی کے واضع شواہد مل چکے ہیں ہر سیاسی پارٹی دھاندلی کو تسلیم کرتی ہے مگر اس ناجائز پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے سب کرپٹ مافیا اکٹھا ہے ۔

شفاف انتخابات ہمار حق ہے ۔جب کروڑوں عوام وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں شریف خاندان نے بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثے کہاں سے بنائے ؟۔

(جاری ہے)

جو اثاثے بیرون ملک رکھے اسے پاکستان کے اثاثوں پر حکمرانی کاکوئی حق نہیں ،قوم پوچھتی ہے کہ ملک کے حکمرانی کرنے والوں نے تنا مال کہا سے بنایا ہے ؟ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غریب 100کے ایزی لوڈ پر بھی 26روپے ٹیکس دے مگر امیرکیلئے ٹیکس چوری کی کھلی چھٹی ۔

نواز شریف اس ملک کے وسائل سے فائدہ اٹھانے والے جاگیر دار ،صنعت کار ،ساہوکار سے ٹیکس لینے سے گریز اں کیوں ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ گندے پانی اور ہیپاٹائٹس کا شکار، بچے تعلیم سے محروم ، بیمار علاج کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں مگر فرعون حکمران میڑوبس اور پلوں کے ٹھیکوں سے اربوں روپے کا مال بنار ہے ہیں کیا یہ بادشاہت ہے یا جمہوریت جہاں دو بھائی عوام کی دولت اپنی انا اور حر ص کی بھینٹ چڑھادیں ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل دوگنا اور بجلی پھر بھی بجلی غائب کہیں پر کوئی سنوائی نہیں گردشی قرضے کے نام پر 500ارب کا حساب موجود نہیں ۔عوام بجلی کی نام پر معاشی غنڈہ گردی کیوں قبول کریں ؟۔عمران خان نے مزید کہا کہ وی آئی پی کلچر کی بد بو برداشت سے باہر ہے اب وی آئی پی قطار میں لگے گا اور ہر گلوبٹ کا احتساب ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :