دبئی ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی محتاط بیٹنگ، 3 وکٹ کے نقصان پر 243 رنز بنا لئے

پیر 17 نومبر 2014 18:32

دبئی ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی محتاط بیٹنگ، 3 وکٹ کے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا لئے ہیں، ٹام لیتھم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ ساز سنچری سکور کی اور 137 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا تو اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 77 کے مجموعی سکور پر گری جب برینڈن میکولم 43 رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 153 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب ولیم سن 32 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

تیسری وکٹ 226 کے مجموعی سکور پر گری جب روز ٹیلر یاسر شاہ کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

ٹام لیتھم نے پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے سنچری سکور کی اور 24 سال بعد مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں سنچری سکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹسمین ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ٹام لیتھم 103 اور اینڈرسن 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو میچ کے دوسرے روز اننگز کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے احسان عادل، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :