آپریشن ضرب عضب بلا تفریق تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف ہے: عاصم باجوہ

پیر 17 نومبر 2014 10:51

آپریشن ضرب عضب بلا تفریق تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف ہے: عاصم باجوہ

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف امریکا کےدورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

وہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور کئی اعلیٰ دفاعی افسروں اور ارکان کانگریس سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہی اس دورے کا سب سے بڑا حاصل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج نے پانچ ماہ قبل شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی شروع کی۔ جبکہ خیبر ایجنسی میں گزشتہ ماہ آپریشن شروع کیا گیا۔ ان کاروائیوں میں اب تک 1200 سے زائد شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ دو سو فوجی اہلکار شہید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :