پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیا

پیر 17 نومبر 2014 10:48

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیلسٹک میزائل شاہین ون اے 900 کلومیٹر تک روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتہ بھی بیلسٹک میزائل شاہین ٹو حتف 6 کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ بیلسٹک میزائل شاہین ٹو 1500 کلومیٹر تک ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور میزائل نے بحریہ عرب میں ہدف کو 100 فیصد درست نشانہ لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :