ملائیشین طیارہ معاملہ، روسی ٹی وی نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

ہفتہ 15 نومبر 2014 23:44

ملائیشین طیارہ معاملہ، روسی ٹی وی نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) بد قسمت ملائیشین طیارے کے حادثے کو چار ماہ ہو چکے ہیں اورمغربی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اس جہاز کو روسی نواز جنگجو گروہ نے نشانہ بنایا تھا لیکن حال ہی میں روسی چینل نے ایک سیٹلائیٹ تصویر کے ذریعے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس جہاز کو یوکرائن کے جنگی طیارے نے نشانہ بنایا تھا۔

روسی چینل نے اپنے دعویٰ میں بتایا ہے کہ چینل نے یہ تصاویر امریکی اور برطانوی سیٹلائیٹ سے حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ایک جنگی طیارہ ملائیشین ائیر لائنز کے طیارے کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ جنگی طیارہ یوکرائن کا ہے ،روس نے پہلے بھی تحقیقات میں کہا تھا کہ ایک جنگی طیارہ حادثے کے وقت وہاں پرواز کر رہا تھا لیکن امریکہ اور یورپ کے دیگر ممالک نے اس ثبوت کو چھپانے کی کوشش کی اور الزام جان بوجھ کر روس پر لگانے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ امریکہ اور چند یورپی ممالک نے دعویٰ کیا تھا کہ ملائیشین طیارہ ایک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے گرایا گیا ہے اور یہ کہ روس نواز باغی اس میں براہ راست ملوث ہیں۔