سیکیورٹی خدشات، پیپلز پارٹی کو برطانیہ میں بھی جلسے کی اجازت نہ ملی

ہفتہ 15 نومبر 2014 16:58

سیکیورٹی خدشات، پیپلز پارٹی کو برطانیہ میں بھی جلسے کی اجازت نہ ملی

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر 2014ء) سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کو برطانیہ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے شرکاءکو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے برمنگھم میں جلسے کا انعقاد کیا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خطاب کرنا تھا تاہم پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور ہال کے دروازے بند کر کے شرکاءکو واپس روانہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ایک ماہ سے جلسے کی تیاری میں مصروف تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد جلسے کی جگہ پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ 2013ءکے عام انتخابات سے پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے نہ کر سکی تھی تاہم دوسری پارٹیاں جن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف شامل ہیں، نے بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی اور شہر شہر جلسوں کا انعقاد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :