پاکستان اور افغانستان نے تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط کر دیئے

ہفتہ 15 نومبر 2014 16:04

پاکستان اور افغانستان نے تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پاکستان اور افغانستان نے تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں ہفتہ کو وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خرم دستگیر جبکہ افغانستان کی جانب سے قومی سلامتی کے افغان وزیرِ خارجہ ضرار عثمانی، مشیر حنیف اتمار، خصوصی نمائندے احمد ضیا مسعود، اول نائب چیف ایگزیکٹیو محمد خان، وزیر خزانہ حضرت عمر اور اعلیٰ امن کونسل کے عہدیدار محمد معصوم شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

دستخطی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی بھی موجود تھے پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خزانہ نے دستاویزات پر دستخط کیے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، سکیورٹی، تجارت اور معیشت کے حوالے سے وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :