Live Updates

آئی ڈی پیز خیبر پختون خواہ حکومت کی نہیں وفاق کی ذمہ داری ہے، عمران خان

ہفتہ 15 نومبر 2014 15:05

آئی ڈی پیز خیبر پختون خواہ حکومت کی نہیں وفاق کی ذمہ داری ہے، عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر 2014ء) ساہیوال روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا ماروی میمن ڈرامے کرنے سے پہلے وفاقی حکومت سے پوچھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اب تک 30 لاکھ آئی ڈی پیز خیبر پختون خواہ میں آ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ڈی پیز پختون خواہ حکومت کا ایشو نہیں ہے بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی حکومت کو خیبر پختون خواہ حکومت کی مدد کرنی چاہیے۔ عمران خان نے کہا پرویز خٹک نے آئی ڈی پیز کے مسئلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے اور ثابت کر دیا جائے پی ٹی وی پر حملہ میں نے کروایا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :