کراچی میں قیام امن مہاجر جدوجہدکی کامیابی سے منسوب ہے۔مہاجر قومی موومنٹ پاکستان

جمعرات 13 نومبر 2014 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے اراکین کراچی کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں مستقل اور دیرپا قیام کی جدوجہد تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے مہاجر کارکنان کی شب وروز کی محنت کی بدولت عوام کا کھویا ہواسکون اور شہر کا کھویا ہوا وقار کا حصول ممکن بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ۔

اراکین کراچی کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں قیام امن مہاجر جدوجہد کی کامیابی سے منسوب ہے جس کی حقیقت کو اب جھٹلایا نہیں جاسکتا ، طویل عرصے عوام سے دور رہنے کے باوجود خالص عوامی مفاد کی خاطر اپنی کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے تاکہ ظلم و بربریت کے ستائے عوام کو سکون میسر آسکے ۔ اراکین کراچی کمیٹی نے کہاکہ شہر قائد سے اسلحہ ،دہشت گردی اور معاشی بدحالی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی صفوں میں لانے اور شہر کی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کی حکمت عملی بھی ہماری پالیسی کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اراکین کراچی کمیٹی نے مزید کہاکہ کراچی کے نوجوان نسل کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جسے ہر صورت نبھائیں گے ،شہر قائد کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین ،بزرگوں اور نوجوانوں کو مہاجر پرچم تلے متحد ہونا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :