آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض کر دیا

جمعرات 13 نومبر 2014 16:07

آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض کر دیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پر باقاعدہ اعتراض کر دیا ہے اور اس بات پاکستان ٹیم کے منیجر معین خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض کا عندیہ دیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح کے بعد ان کے باﺅلنگ ایکشن پر باقاعدہ اعتراض لگا دیا گیا ہے اور میچ ریفری نے آئی سی سی کو رپورٹ دے دی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے منیجر معین خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل پر بھی باﺅلنگ ایکشن کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنا باﺅلنگ ایکشن تبدیل کر کے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :