دھرنے والوں کی پاکستان کو جکڑ کر رکھنے کی کوششیں ناکام ہو گئی: وزیراعظم

جمعرات 13 نومبر 2014 15:59

دھرنے والوں کی پاکستان کو جکڑ کر رکھنے کی کوششیں ناکام ہو گئی: وزیراعظم

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا توانائی کانفرنس سے ماہرین اور سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے۔ کانفرنس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا توانائی اور مواصلات صنعتی ترقی کیلے ریڑھ کی ہڈی ہیں ہمیں سرکاری، نجی شعبے کی شراکت داری بڑھانے کے عمل کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے کہا تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ترقی یافتہ ملکوں کے تجربات سے استفادہ کریں گے پاکستان کے پاس وہ سب کچھ ہے جس سے انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا توانائی مسئلے کے حل کیلے سب کو اکھٹا ہونا چاہیے۔ سمجھنے والوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ توانائی بحران سے ساری قوم کو فائدہ ہوگا اور دھرنے حکومت کو نہیں بلکہ پاکستان کو ڈی ریل کرنے کی سازش تھی۔

متعلقہ عنوان :