سپریم کورٹ نے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا حکم دے دیا

جمعرات 13 نومبر 2014 11:41

سپریم کورٹ نے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا حکم دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمیشن کی تقرری سے متعلق اٹارنی جنرل کی جانب سے دائرکردہ درخواست رد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک میں جاری سیاسی بحران کے پیشِ نظر چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کی تاریخ میں ایک ماہ کے لئے توسیع کی استدعا کی تھی۔

مقدمے کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہا ہے، بینچ نے ایک ماہ کے بجائے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمیشن کے عہدے کے لئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس ، جسٹس ریٹائرڈتصدق حسین جیلانی اور جسٹس طارق پرویز اسلم نامزد کئے گئے تھے جن میں سے جسٹسریٹائرڈ بھگوان داس نے چیف الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام پر پاکستان تحریک انصاف اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمیشن کی تقرری سے متعلق اٹارنی جنرل کی جانب سے دائرکردہ درخواست رد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک میں جاری سیاسی بحران کے پیشِ نظر چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کی تاریخ میں ایک ماہ کے لئے توسیع کی استدعا کی تھی۔

مقدمے کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہا ہے، بینچ نے ایک ماہ کے بجائے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمیشن کے عہدے کے لئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس ، جسٹس ریٹائرڈتصدق حسین جیلانی اور جسٹس طارق پرویز اسلم نامزد کئے گئے تھے جن میں سے جسٹسریٹائرڈ بھگوان داس نے چیف الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام پر پاکستان تحریک انصاف اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

- See more at: http://www.arynews.tv/ud/archives/73117#sthash.P49so30I.dpuf