Live Updates

وارنٹ گرفتاری نکلنا خوشخبری، میاں صاحب ڈر گئے، ضمانت نہیں کروائیں گے: عمران خان

بدھ 12 نومبر 2014 23:31

وارنٹ گرفتاری نکلنا خوشخبری، میاں صاحب ڈر گئے، ضمانت نہیں کروائیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونی کی خبر ملی ہے ، میں تو اس بات کو اپنی خوش نصیبی اور عوام کے لئے بڑی خوشخبری سمجھتا ہوں کیونکہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ میاں نواز شریف گھبرا چکے ہیں اور ڈر کر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں مگر ہم نہ کوئی ضمانت نہیں کروائیں گے جس وقت دل کرتا ہے آ کر گرفتار کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا اور تحریک انصاف کا پی ٹی وی پر حملے میں کوئی ہاتھ نہیں تھا، اس واقعے کی ہم نے فوری مذمت جاری تھی اور اگر اس کی تحقیقات کی جائیں تو معلوم ہو گا کہ یہ میچ بھی فکس تھا۔ انہوں نے اپنے وانٹ گرفتاری جاری ہونے کو چوہدری شجاعت حسین کے والد پر بھینس چوری کا مقدمہ درج ہونے سے تشبیہ بھی دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :