حکومت کی بنائی جے آئی ٹی کسی صورت قبول نہیں کرینگے، رحیق عباسی

بدھ 12 نومبر 2014 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت کی طرف سے بنائی گئی مبینہ JITکسی صورت قبول نہیں کرینگے، پاکستان عوامی تحریک نے پہلے روز سے ہی واضح کرر کھا ہے کہ پنجاب سندھ اور بلوچستان سے JITکا کوئی سربراہ قبول نہیں کرینگے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اجتماعی قتل کے واقعات میں ملوث حکومت انصاف کی راہ میں روکاٹ بنی ہوئی ہے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،انہوں نے کہا کہ اب تک جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک ہوئی اور نہ ہی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد JITکی تشکیل عمل میں لائی گئی ، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے JITکے قیام کے حوالے سے حکومت کے مبینہ اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے اس طرح کی JITکا کبھی بھی مطالبہ نہیں کیا، حکومتی وزراء نے PATکیساتھ ہونے والے مذاکرات میں ہمیشہ JITبنانے پر اتفاق کیا لیکن ابھی تک آزاد JITکی عدم تشکیل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران جان بوجھ کر معاملے کو الجھارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ PAT کو اعتماد میں لیے بغیر ایسی کسی بھی JITکے قیام کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں، حکمران دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔