Live Updates

یوٹرن حکومت نے لیا، تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی کی شمولیت پر اتفاق ہو گیا تھا: عمران خان

بدھ 12 نومبر 2014 14:56

یوٹرن حکومت نے لیا، تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی کی شمولیت پر اتفاق ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی کو شامل کرنے پر حکومت مان چکی تھی جس کا تحریری ثبوت بھی موجود ہے۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات تک دھرنا جاری رہے گا کیونکہ اگر دھرنا ختم کر دیا گیا تو حکومت تحقیقات سے پیچھے ہٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ مسلم لیگ ن نے لیا ہے کیونکہ حکومت تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی کو شامل کرنے پر رضامند تھی اور اس کا تحریری ثبوت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو مذاکرات میں مداخلت کا نواز شریف نے کہا لیکن بعد میں پارلیمینٹ میں جھوٹ بولا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اشتہاروں پر روپیہ خرچ کر کے ترقی نہیں ہوتی، عوام خود فیصلہ کریں گے کہ پختونخواہ میں ترقی ہوئی یا نہیں؟ دوبارہ الیکشن ہوئے تو خیبرپختونخواہ میں زیادہ نشستیں لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :