کراچی :سائوتھ زون سے القاعدہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

بدھ 12 نومبر 2014 14:31

کراچی :سائوتھ زون سے القاعدہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) کراچی کے علاقے ساوتھ زون میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے سائوتھ زون گذری میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ، ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد پاکستان میں القاعدہ برصغیر کے لیے کام کرتا ہے ، گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں بنگلے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، برآمد ہونے والے اسلحہ میں جدید غیر ملکی اسلحہ بھی شامل ہے ، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے نام سے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو آگاہ کر دیا ہے ۔

ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے حساس ادارے اور پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :