Live Updates

عمران خان روزانہ غلط بیانی کرتے ہیں، حکومت مثبت سمت جارہی ہے بلاوجہ کے دھرنوں کا کوئی جواز نہیں ‘خواجہ آصف

بدھ 12 نومبر 2014 13:14

عمران خان روزانہ غلط بیانی کرتے ہیں، حکومت مثبت سمت جارہی ہے بلاوجہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) وفاقی پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان روزانہ غلط بیانی کرتے ہیں، حکومت مثبت سمت جارہی ہے بلاوجہ کے دھرنوں کا کوئی جواز نہیں ‘عمران خان دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملکی ترقی کیلئے کر دار ادا کریں ‘حکومت چین کے تعاون سے بجلی کے متعدد منصوبے تھر سمیت پورے ملک میں شروع کر رہی ہے ‘ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مثبت سمت جارہی ہے بلاوجہ کے دھرنوں کا کوئی جواز نہیں ‘ دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک طریقہ کار موجود ہے پھر نہ جانے کیوں عمران خان ضد لگائے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی پوری توجہ ملکی معیشت کی بہتری کی جانب ہے جس کیلئے موثر اور اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملک وقوم کی فلاح کیلئے کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دھرنوں کے دوران فوج کی مداخلت کا کوئی چانس نہیں تھا۔

ہماری فوج اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جنگ لڑ رہی ہے ایسے میں ہمیں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کا مورال بلند رہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور فوج کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹیم اپنے قائد وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کی فلاح کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ہم نے اپنی سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بھی خود یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور آئندہ انہیں نہ دہرانے کا عزم کیا وزیراعظم ملکی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ آج کل کے دور میں معاشی ترقی ہی سب سے اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی ترقی کے سفر میں دھرنوں سے رکاوٹ ڈالی گئی ہم کسی بھی قیمت پر خون خرابہ نہیں چاہتے حالانکہ عمران خان اور طاہر القادری نے اس کی بہت کوشش کی لیکن حکومت نے صبروتحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا جس کے باعث یہ سازش بھی ناکام ہوگئی۔

انہوں نے سکیورٹی اداروں کے نمائندوں کو کمیشن میں ڈالنے کے عمران خان کے مطالبے کو غیر آئینی قرار دیا۔ بجلی کے بحران کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملک میں بجلی کا اس وقت کوئی بحران نہیں ہے صرف مقررہ وقتوں پر ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔ حکومت چین کے تعاون سے بجلی کے متعدد منصوبے تھر سمیت پورے ملک میں شروع کر رہی ہے تاکہ بجلی بحران کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :