دہشتگردوں کیخلاف آپریشن خیبر ون جاری ، تازہ فضائی کارروائی میں 19 ہلاک

بدھ 12 نومبر 2014 12:23

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن خیبر ون جاری ، تازہ فضائی کارروائی میں 19 ہلاک

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن خیبر ون کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ تازہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت انیس دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن خیبر ون پوری تندہی سے جاری ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق سندا پال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی تازہ فضائی کارروائی کے دوران اہم کمانڈروں سمیت انیس دہشت گرد مارے گئے جبکہ شر پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ۔

سکیورٹی فورسز علاقے میں شر پسندوں کا صفایا کر رہی ہیں ، کشیدگی کے باعث سیکڑوں خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں ۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :