حسین کھر کی گمشدگی کا معمہ حل ، ڈکیتی کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار کیا

بدھ 12 نومبر 2014 11:09

حسین کھر کی گمشدگی کا معمہ حل ، ڈکیتی کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) پنجاب کے سابق گورنر غلام مصطفٰے کھر کے بیٹے کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ حسین کھر ڈکیتی کے الزام میں سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہے ، سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر کے بیٹے حسین کھر کی گمشدگی کی خبر میڈیا پر چلی تو غلام مصطفی کھر نے اُسے اغوا کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے واقعے کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حسین کھر پر تھانہ ڈیفنس میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے ، اس پر اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ شاہد نامی شخص کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے کا الزام ہے ، اسی الزام میں وہ سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہے ۔ حسین کھر کو آج صبح ان کے گھر عسکری فائیو کے قریب سے اس وقت چند مسلح کار سوار جن میں سے کچھ افراد پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے ، ساتھ لے گئے تھے جب وہ اپنے گھر آ رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :