جیکب آباد، میگا واٹر سپلاء اسکیم سے شہریوں کو کھارا پانی فراہم ہونے لگا ،شہری سخت پریشانی کا شکار

پیر 10 نومبر 2014 23:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء ) جیکب آباد میں میگا واٹر سپلاء اسکیم سے شہریوں کو کھارا پانی فراہم ہونے لگا ،شہری سخت پریشانی کا شکار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پینے کے میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے 2ارب سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والی میگا واٹر سپلاء اسکیم سے شہریوں کو صاف اور میٹھا پانی فراہم ہونے کے بجائے کھارا پانی فراہم کیا جارہا ہے ، شہریوں کو کھارا پانی فراہم ہونے کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر سپلاء اسکیم پہلے گندا اور بدبودار پانی فراہم کیا جاتا تھا جو کہ پینے کے قابل تو نہیں تھا مگر کپڑے دھونے اور نہانے کے استعمال میں آتا تھا مگر اب کئی روز سے کھارا پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں ، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو صاف اور میٹھا پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :