ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی کردی

پیر 10 نومبر 2014 17:08

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) اوگرا کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری کیخلاف بھر پور ایکشن کے بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو ، 100روپے گھریلو سلنڈر اور 350روپے کمرشل سلنڈرکی قیمت میں کمی کر دی۔ اوگرا نے اثرنو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جنہوں نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ایل پی جی پلانٹوں پر چھاپے مار کر بلیک مارکیٹنگ کرنیوالی کمپنیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

21ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ابھی تک اوگرا کے ایل پی جی پلانٹوں پر مسلسل چھاپوں کے بعد قیمت میں روزبروزکمی ہو رہی ہے۔ آئندہ 15نومبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی واقع ہوگی۔

(جاری ہے)

اوگرا کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بروقت کاروائی کے نتیجہ سے غریب عوام کو سستی گیس میسر ہو رہی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی 110روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1270روپے ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حید۔رآباد، سکھر 125روپے فی کلو، 1450روپے گھریلو سلنڈر، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنو 130روپے فی کلو، 1510 روپے گھریلو سلنڈر،راولپنڈی، اسلام آباد 145روپے فی کلو، 1690روپے گھریلو سلنڈر، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا 155روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1810روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :