سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری نے وزیراعظم نا اہلی کیس مزید کارروائی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوادیا

پیر 10 نومبر 2014 16:12

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری نے وزیراعظم نا اہلی کیس مزید کارروائی کیلئے ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں تین رکنی بنچ نے وزیراعظم نااہلی کیس کو مزید کارروائی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا، عدالت نے سینئر وکلاء رضا ربانی حامد خان اور خواجہ حارث کو عدالت کا معاون مقرر کرنے کی بھی تجویز دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نا اہلی کیس کیس کی پیرکو کوئٹہ رجسٹری میں سماعت قائمقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ جسٹس سرمد عثمانی اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسے سیاسی مسئلہ قرار دیکر خارج کر دیا گیا جس پر قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہمیں ائین کے آرٹیکل 62اور 63کوبھی دیکھنا ہے اگر نہیں دیکھیں گے تو لوگ کہیں گے اس کی کوئی اہمیت نہیں انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں 26لوگوں نے آئین کی 102شقوں میں ترمیم کی ہے ہمیں 18ویں ترمیم کے بعد آئین میں ہونیوالی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 173کے تحت وزیراعظم نااہلی کیس کا جائزہ لینگے یہ بہت بڑا پینڈورا بکس ہے سب کچھ دیکھنا ہوگا ،مشکل عدالتوں کیلئے ہے وزیراعظم اگرچہ عدالتوں کو جواب دہ نہیں لیکن آئین کی روشنی میں اس کو دیکھنا ہوگا ہمیں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ضرورت پڑی تو کسی کو بھی بلا سکتے ہیں عدالت سیاسی سوال بنا کر جان نہیں چھڑا سکتی عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا ہم لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو مثال بنا سکتے ہیں عدالت نے کیس سماعت کیلئے سنیئر وکلاء رضا ربانی ،خواجہ حارث اور حامد خان معاونت کرنے کی بھی تجویز دی اس موقع پر عدالت نے کہا کہ تمام کیسز کو اکٹھا کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ فیصلے میں کوئی ابہام نہ ہو بعد میں عدالت نے نا اہلی کیس کو مزید کارروائی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا کردیا ۔