کوٹ رادھا کشن واقعہ، سپریم کورٹ نے حکومتی اداروں سے جواب طلب کر لیا

پیر 10 نومبر 2014 15:59

کوٹ رادھا کشن واقعہ، سپریم کورٹ نے حکومتی اداروں سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعہ پر حکومتی اداروں سے جواب طلب کر لیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ پشاور چرچ حملے میں اقلیتوں کے تحفظ کا واضح حکم دے چکے ہیں ، بتایا جائے عدالتی فیصلے پر ابھی تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ نے وزارت مذہبی امور، وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کوٹ رادھا کشن واقعے کے تناظر میں اقلیتوں کو تحفظ دینے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پشاور چرچ حملے میں اقلیتوں کے تحفظ کا واضح حکم دے چکے ہیں ، بتایا جائے عدالتی فیصلے پر ابھی تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں انیس جون کے عدالتی فیصلے کی نقول اگلے ہی روز متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی تھیں۔ اس فیصلے میں عدالت نے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات تجویز کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :