پی اے ٹی کے کل اثاثے ساڑھے 14 لاکھ ، نیا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد
پیر 10 نومبر 2014 11:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء)پاکستان عوامی تحریک نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں ، پارٹی کے کل اثاثوں کی مالیت چودہ لاکھ پچاس ہزار پانچ سو تیرہ روپے ہے ، الیکشن کمیشن نے پی اے ٹی کی طرف سے نئے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ابرار مصطفیٰ نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں جن کے مطابق پارٹی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 14 لاکھ 50 ہزار پانچ سو تیرہ روپے ہے جن میں دفتر کا سامان ایک لاکھ پانچ سو تیرہ روپے جبکہ فرنیچر کی مالیت دو لاکھ ستانوے ہزار روپے ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں عوامی تحریک کے پاس موجود گاڑیوں کی قیمت آٹھ لاکھ انہتر ہزار روپے بتائی گئی ہے جبکہ پارٹی کے بینک اکاؤنٹس میں صرف سینتیس ہزار سات سو چھپن روپے موجود ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک نے آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی نشان کیلئے بھی درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹریکٹر ، چاند ، ستارہ یا ہاکی میں سے کوئی انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نیا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان عامی تحریک کی طرف سے بتائے گئے انتخابی نشان پہلے ہی الاٹ کیے جا چکے ہیں ، ابھی انہیں پرانے انتخابی نشان الماری پر ہی گزارا کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.