پیپلزپارٹی بھی ن لیگ حکومت کیخلاف کھل کر میدان میں آگئی

نجکاری کے خلاف متحدہ اپوزیشن شاہراہ دستور پر دھرنا دے گی، رضا ربانی

اتوار 9 نومبر 2014 00:07

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) پیپلزپارٹی بھی ن لیگ حکومت کیخلاف کھل کر میدان میں آگئی، سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہیکہ نجکاری کیکلاف متحدہ اپوزیشن شاہراہ دستور پر دھرنا دے گی، عمران خان اور طاہر القادری کا تعلق ممی ڈیڈی گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری منظور نہیں، سینیٹ کی متحدہ اپوزیشن نجکاری کیخلاف شاہراہ دستور پر دھرنا دے گی، نواز لیگ سرمایہ داروں اور اشرافیہ کی جماعت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان، طاہر القادری کا تعلق ممی ڈیڈی گروپ سے ہے، اداروں کی نجکاری کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔