ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے

اتوار 9 نومبر 2014 19:23

ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) ابوظہبی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر نیوزی لینڈ کے خلاف 269 رنز بنا لئے، احمد شہزاد کی شاندار سینچریپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا۔ پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اپنی پراعتماد بیٹنگ سے پاکستانی ٹیم کی کھیل میں پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں بلے بازوں کے درمیان 14 سال بعد پہلی اننگز کی شراکت میں 100 سے زیادہ رنز بنے ہیں۔ محمد حفیظ اور احمد شہزاد کے درمیان 178 رنز کی شراکت ہوئی تاہم محمد حفیظ 96 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کے خلاف سینچریاں سکور کرنے والے احمد شہزاد نے اس میچ میں بہتریں کارکردگی جاری رکھی اور سنچری سکور کی۔ احمد شہزاد 126 جبکہ ان کا ساتھ دینے آئے اظہر علی 46 رنز ناٹ آئوٹ پر وکٹ پو موجود ہیں۔ پاکستان نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :