عراق ،بم دھما کوں اورخودکش حملے میں، 5 فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک

ہفتہ 8 نومبر 2014 23:24

بغداد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) عراق کے مختلف شہروں میں 3 کار بم دھماکوں میں 5 فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے ضلع عمل میں 2 بم دھماکے ہوئے اوران دھماکوں کے نیتجے میں 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ رامادی میں خود کش حملہ آور نے فوجی چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 5 عراقی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے سے قبل چیک پوسٹ پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی فائرنگ شروع کردی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔جنگجووٴں کی جانب سے مسلسل حملوں کے بعد مغربی اور عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے داعش کے خلاف فضائی حملے انہیں شکست دینے کے لیے کافی نہیں اوراس کے لئے عراق کو اپنی فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی کارگردگی میں بہتری لانا ہوگی۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے عراق میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر مزید 1500 امریکی فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، یہ فوجی عراقی فوج کی داعش کے خلاف جنگ میں نہ صرف مدد کریں گے بلکہ ان کی تربیت بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :