مائل بہ خودکشی افراد کی نشاندہی کرنے والی ایپ کو بند کردیا گیا

ہفتہ 8 نومبر 2014 23:06

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء)امدادی تنظیم سمیریٹنز نے اس موبائل فون ایپ کو بند کردیا ہے جس کا مقصد ٹویٹر پر مائل بہ خودکشی افراد کی نشاندہی کرنا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس تنظیم نے ریڈار نامی موبائل ایپ کے بارے میں تحفظات ہونے کے باعث بند کی ہے۔تنظیم نے ان افراد سے معافی مانگی ہے جن کو ریڈار ایپ کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

سمیریٹنز کے پالیسی ڈائریکٹر جو فرنز نے ایک بیان میں کہا ’ہم نے مزید سوچ بچار کے لیے اس ایپ کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریڈار ایپ پچلے ماہ لانچ کی گئی تھی۔ یہ ایپ ٹویٹر پر مخصوص جملوں پر نظر رکھتی ہے جیسے کہ ’اکیلے رہنے سے عاجز آ گیا ہوں‘، ’اپنے آپ سے نفرت ہے‘، ’افسردہ ہوں‘، ’میری مدد کرو‘ اور ’کسی سے بات کرنی ہے‘۔جن افراد نے اس سروس کے لیے رجسٹر کروایا ہوا ہے ان کو ایک الرٹ اس وقت ملتا تھا جب رجسٹر ہوئے افراد کو فالو کرنے والا کوئی شخص ان میں سے کوئی جملہ لکھتا تھا۔اگرچہ ریڈار صرف ان ٹویٹس کو مانیٹر کرتا تھا جن کو سب پڑھ سکتے تھے لیکن کچھ کے لیے ان ٹویٹس کا تجزیہ پریشان کن تھا۔