جعلی سعودی پولیس نے کہرام مچادیا ،غیرملکی لٹنے لگے

ہفتہ 8 نومبر 2014 22:47

جعلی سعودی پولیس نے کہرام مچادیا ،غیرملکی لٹنے لگے

جدہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو اجنبیت اور مقامی زبان میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے پہلے سے مشکلات کا سامنا ہے اور اب ان میں نیا اضافہ جعلی پولیس والوں کی صورت میں ہوا ہے جو معصوم شہریوں کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ جرائم جدہ شہرکے اندرونی علاقوں میں بکثر ت ہو رہے ہیں جہا ں مجرم سیلز مینو ں اور دیگر افراد کو جعلی پولیس والے بن کر ان سے لاکھوں لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جدہ پولیس نے حال ہی میں ایک ایسے ہی جعلی پولیس والے کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک ایشیائی باشندے سے ایک لاکھ سعودی ریال لوٹے۔جدہ پولیس کے نمائندہ عاطی القریشی کے مطابق بلاد پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ مجرم نے ایشیائی باشندے کا اقامہ ضبط کر لیا اور پھر ایک ویران علاقہ میں لے جا کر اس سے رقم اور تین موبائل فون بھی لوٹ لئے ۔پولیس نے مجرم کو چھ گھنٹے کے دوران گرفتار کر لیا ۔بتا یا گیا ہے یہ ایک 20سالہ سعودی شہری ہے۔سعودی شہریوں کے علاوہ یمنی شہری بھی اس جرم میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کا شکار بننے والوں میں چھوٹے ڈھابے چلانے والے بنگلہ دیشی اور بھارتی شہریوں کی اکثریت ہے ۔دارلحکومت ریاض میں بھی اسی طرح کے جرائم کی اطلاعات ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :