دھرنے کو 87 دن مکمل ہو گئے، شرکاء کا جوش دیکھ کر خوشی میں دوگنا اصافہ ہو گیا ہے،عمران خان
ہفتہ 8 نومبر 2014 21:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے کو 87 دن مکمل ہو گئے ہیں آزادی مارچ کے شرکاء کا جوش دیکھ کر خوشی میں دوگنا اصافہ ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا اسٹیمنا بہت ہے برف بھی آجائے تو دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ دینا کی کوئی طاقت پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔
وزیراعظم نواز شریف بیرونی دوروں پر اپنے چھوٹے بھائی کو لے کر جاتے ہیں کیا پاکستان کے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی ساتھ نہیں جا سکتے۔ پی ٹی آئی ٹایئگرز مسلم لیگ ن کا 30 نومبر کے بعد حقیقی مقابلہ کریں گے۔ آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی پی پی اور ن لیگ نے باریاں لے کر ملک کو کمزور کیا ہے۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری پاکستان کے دس بڑے امیر لوگوں میں شامل ہیں ۔(جاری ہے)
پاکستان کی معیشت کمزور جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت کے اثاثے بڑھ رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت کے وزیر خزانہ نے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں حلفیہ بیان تھا کہ میاں نواز شریف منی لاندرنگ میں ملوث ہیں لیکن آج تک میاں بردران کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا دینا کی کوئی طاقت پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔
پی ٹی آئی کے آذادی مارچ دھرنا کو 87 دن مکمل ہوگئے ہیں جوکہ ایک تاریخ بن گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے یہ دھرنا پاکستانی قوم کے حقوق کے لیے دیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کی قیادت کہتی ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے معشیت کمزور ہوئی ہے۔ جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم نوا ز شریف معصومانہ چہرہ بنا کر کہتے ہیں کہ دھرنوں کی وجہ سے حکومت کام نہیں کررہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا پی ٹی آئی کے دھرنے کیوجہ سے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ہے۔ وزیراعظم بیرونی دوروں پر اپنے چھوٹے بھائی کا ساتھ لے کر جاتے ہیں کیا دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلی پی ایم کے ساتھ نہیں جاسکتے۔ن لیگ نے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ توڑدئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بیرونی ملکو ں میں میان بردران اور آصف علی زرداری کا پڑا ہواپیسہ واپس لائے گی ۔ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے پی کے نے صوبے میں پولیس کو رول ماڈل بنادیا ہے ۔
صوبے سے رشوت اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے حقیقی تبدیلی لائی ہے ۔ کے پی کے میں تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ۔ اور دیگراداروں میں سیاسی مداخلت کو خاتمہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے ڈیزل بھی سستا ہوگیا ہے ۔ حکومت 30 نومبر تک بجلی کی قیمتوں میں مذید کمی کرے اور پٹرولیم مصنوعات بھی سستی کی جائیں ۔ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی پی ٹی آئی دھرنے پر تنقید کا مطلب ہے کہ دھرنا کامیا ب ہوگیا ہے۔ پنجاب حکومت عوام کو لوٹنے کے لیے کروڑوں روپے اشتہارات پر لگا رہی ہے۔ عوام کا پیسہ میاں بردران کی تصویروں پر خرچ کیا جارہاہے ۔ حکومت نے (5 ا )ارب کے قریب رقم تصویروں پر خرچ کر ڈالی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا نوجوانوں نے حقیقی تبدیلی کے لیے فیصلہ کر لیا ہے۔ نوجوانوں کو پی ٹی آئی ملک کے لیے ہیرو سمجھتی ہے جس کی وجہ سے تبدیلی ممکن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.