Live Updates

عمران خان آپریشن ضرب عضب کی اعلانیہ حمایت سے ڈرتے ہیں، پرویز رشید

ہفتہ 8 نومبر 2014 21:45

عمران خان آپریشن ضرب عضب کی اعلانیہ حمایت سے ڈرتے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آپریشن ضرب عضب کی اعلانیہ حمایت سے ڈرتے ہیں،تحریک انصاف پہلے خیبرپختونخوا میں کام کارکردگی دکھائے پھر وزیراعلیٰ کے وزیراعظم کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کرے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو شہبازشریف اور پرویز ملک کی کارکردگی میں فرق بھی نظر نہیں آتا،وہ کنٹینرپر کھڑے ہوکر سچ کے سوا سب کچھ کہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چےئرمین نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر دہشتگردوں کو بھی نہیں للکارا،وہ آپریشن ضرب عضب کی اعلانیہ حمایت سے بھی ڈرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان حسد کی آگ میں جل رہے ہیں،اللہ ان کو صحت دے،بغیر ثبوت کے الزامات لگانے سے عمران خان کا اعتبار ختم ہوگیا ہے۔۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات