”دوستی کا نیا دور“پاکستان اور چین کے درمیان 21 معاہدوں اورایم او یوز پر دستخط

ہفتہ 8 نومبر 2014 21:38

”دوستی کا نیا دور“پاکستان اور چین کے درمیان 21 معاہدوں اورایم او یوز ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) پاکستان اور چین نے دوستی کا نیا دور شروع کرتے ہوئے توانائی اور اقتصادی راہداری منصوبے سمیت 21 معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کردیئے ہیں۔معاہدوں پر دستخط ہفتہ کو یہاں ایک پروقار تقریب میں کئے گئے، تقریب میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ بھی موجود تھے۔

ان معاہدوں میں بہاولپورمیں قائداعظم سولرپارک میں شمسی توانائی پیداکرنے،ساہیوال میں کوئلے سے 1 ہزار 320 میگاواٹ بجلی اورجھمپیرمیں ہواسے100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے معاہدے بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں کوئلے کی کان کنی، پن بجلی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے معاہدے سمیت شمسی توانائی کے معاہدے بھی ان میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اقتصادی اور فنی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 45ارب ڈالر کے سمجھوتے ہونا ہیں جن میں سے 34ارب ڈالر توانائی اور متعلقہ منصوبوں جبکہ 11 ارب ڈالر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں رائی کوٹ سے اسلام آباد تک 440 کلومیٹر طویل قراقرم ہائی وے دوم کی تعمیر، کراچی لاہور موٹر وے، حویلیاں ڈرائی پورٹ، کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل سمیت دیگر معاہدے بھی کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :