اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل صورتحال موافق ہونے تک موخر کر دیا گیا
ہفتہ 8 نومبر 2014 21:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) بین الاقوامی منڈیوں میں تیل و گیس کی گرتی ہوئی قیمتوں، تین چھوٹے صوبوں کی بھرپور مخالفت، حکومتی اراکین کے اندرونی اختلافات، او جی ڈی سی ایل ملازمین اور حزب اختلاف کی جماعتوں کی بھرپور مخالفت اور ابتدائی تین دن میں صرف 52 فیصد بولیاں موصول ہونے کے باعث وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ملک کے منافع بخش ادارے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ لمیٹڈ کی نجکاری کا عمل صورتحال موافق ہونے تک موخر کر دیا ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تسلیم کیا کہ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل مناسب نہیں ہو گا،بین الاقوامی منڈیوں میں صورتحال بہتر ہونے تک انتظار کیا جائے اور او جی ڈی سی ایل کے حصص کو صرف اسی وقت فروخت کے لئے پیش کیا جائے جب بین الاقوامی منڈیوں میں بہتری آ جائے اور صورتحال پاکستان کے بہترین مفاد میں ہو ، اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اکثر اراکین کی جانب سے بھی او جی ڈی سی کی نجکاری کی مخالفت کر دی گئی،نجکاری کمیشن چیئر مین کا کہنا تھا کہ دھرنوں، صوبہ خیبر پختونخواہ کی عدالت میں او جی دی سی ایل کے حصص کی بولی رکوانے کے لئے دائر درخواست اور بین الاقوامی منڈیوں مین تیل و گیس کی گرتے ہوئے نرخوں کے باعث سٹاک مارکیٹ میں او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نہایت کم بولیاں موصول ہوئیں ہیں اور ابتدائی تین دن کے ابتدائی بولیوں کے بعد صرف 52 فیصد حصص کی بولیاں موصول ہوئیں
۔
(جاری ہے)
کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھاکہ اس فیصلہ سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری اور اس کے حصص کی فروخت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے زیر اثر نہیں کی جا رہی تھی اور ادارے کی نجکاری کا آئندہ منصوبہ اسی وقت بنایا جا ئے گا جب صورتحال موافق ہو گی۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نیمستقبل میں بہتر ردعمل موصول ہونے کی امید کا اطہار کر تے ہوئے ان تمام سرمایہ کاروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حساس ترین اقتصادی صورتحال میں بھی سٹاک مارکیٹ میں او جی ڈی سی ایل کے حصص خریدنے کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔وزارت خزانہ کے ہی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ لیمیٹڈکے حصص کی فروخت کا فیصلہ حکومت کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے لئے 80کروڑ ڈالرز کی متوقع بولیاں موصول نہ ہونے کے باعث موخر کیا گیا۔آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ لیمیٹڈکو 1961 ء میں ملک بھر میں تیل و گیس کی دریافت کے لئے تشکیل دیا گیا تھا اور کمپنی نے ملک بھر میں اکثر مقامات پر تیل و گیس کے ذخائر کی کامیاب دریافتیں کر کہ ملکی زر مبادلہ میں بھاری اضافہ کیا، تاہم موجودہ حکومت کی جانب سے اس کی نجکاری کا اعلان کیا گیا جس کے بعد تین چھوٹے صوبوں، ملک میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں اور او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی جانب سے اس فیصلہ کی رزور مخالفت کی گئی اور اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل ملازمین کی ایک ریلی پرپولیس تشدد کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کیا ۔ حوب اختلاف کی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کمپنی کی نجکاری کے فیصلہ کی بھرپور مزاحمت کرنے کا عزم کر رکھا ہے جو کہ اس وقت دونوں ایوانوں میں حکومت کو بچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.