خیبر پختونخواہ حکومت نے پن بجلی گھر بنانے کے لیے 9 ارب روپے جاری کر دیے

ہفتہ 8 نومبر 2014 20:57

خیبر پختونخواہ حکومت نے پن بجلی گھر بنانے کے لیے 9 ارب روپے جاری کر دیے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2014ء) خیبر پختون خواہ حکومت نے پن بجلی گھر بنانے کے لیے 9 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پختونخواہ حکومت نے صوبے میں پن بجلی گھر لگانے کے لیے 9 ارب روپے جاری کیے جن میں سوات میں 84 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کے لیے ایک ارب دو کروڑ روپے جاری کیے جبکہ دیر پائن میں 41 میگا واٹ بجلی گھر کے لیے ایک ارب 45 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ مانسہرہ جبوڑی بجلی گھر کے لیے 74 کروڑ جبکہ شانگلہ بجلی گھر کے لیے 76 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔اس منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے اور یہ منصوبے اسی ضمن میں شروع کر رہے ہیں۔خیبر پختونخواہ آنے والوں کو سڑکوں پر ہی ہماری حکومت کی کارکردگی نظر آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :