بلاول بھٹو زرداری نے قائم علی شاہ اور منظور وسان کو جاری شوکاز نوٹس واپس لے لئے

ہفتہ 8 نومبر 2014 17:13

بلاول بھٹو زرداری نے قائم علی شاہ اور منظور وسان کو جاری شوکاز نوٹس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وہ شوکاز نوٹس واپس لے لیے ہیں ،جو وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور صوبائی وزیر منظور حسین وسان کو جاری کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل نوڈیرو ہاوٴس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ شوکاز نوٹس میڈیا پر آنے والی غلط رپورٹس کے نتیجے میں جاری کیے گئے تھے ۔

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نگرانی میں پیپلزپارٹی کی داخلی انکوائری جاری ہیں اور انکوائری مکمل ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی ۔پریس ریلیز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ایک کو اپنے دفاع کا حق ہے ۔پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ہر شخص کو اعلیٰ ترین معیار قائم رکھنا ہے کیونکہ ہم بھٹو ہیں ۔