پاکستان ایسٹ ترکستان موومنٹ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گا، وزیر اعظم

ہفتہ 8 نومبر 2014 17:08

پاکستان ایسٹ ترکستان موومنٹ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گا، وزیر اعظم

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) چین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات وزیر اعظم نواز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد اعلامیے میں کہی گئی۔ اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے چین کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور کمپنیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے یقین دلایا کہ پاکستان ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

چین پاکستان پر کافی عرصے سے دباؤ ڈال رہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پناہ لیے ہوئے سنکیانگ کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 20 سے زیادہ معاہدے ہوئے ہیں جن میں ایٹمی ری ایکٹر اور گوادر پورٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :