آپریشن خیبر 2 کامیابی سے جاری، باڑہ میں جھڑپ کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

ہفتہ 8 نومبر 2014 12:32

آپریشن خیبر 2 کامیابی سے جاری، باڑہ میں جھڑپ کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ..

باڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) باڑہ کے علاقے سپین قبر میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 17 شدت پسند مارے گئے ہیں،عسکریت پسندوں کی لاشیں انتظامیہ کے تحویل میں ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سپین قبر میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 17 شدت پسند مارے گئے۔ شدت پسندوں کی لاشیں انتظامیہ نے تحویل میں لی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہیں جب کہ لاشوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا خیبر 2 آپریشن دس دنوں سے جاری ہے اور فورسز علاقے میں پیش قدمی کر ری ہیں ۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :