کراچی :لیاری میں پولیس مقابلے کے بعد تین ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 8 نومبر 2014 11:28

کراچی :لیاری میں پولیس مقابلے کے بعد تین ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ لیاری کے زکری محلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا ، ملزمان نےفائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی کارروائی سے دو ملزمان زخمی ہو گئے ، پولیس نے دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے ۔ گرفتار ملزمان میں دانش بلوچ اور بابا لمبا شامل ہیں جن کا تعلق راجہ پٹھان گروپ سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :