قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان

ہفتہ 8 نومبر 2014 11:28

قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان کر دیا ، کہتے ہیں پاکستان کو صرف ایک صحیح قیادت ہی بچا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی ایف آئی آر آرمی چیف کی مداخلت پر درج ہوئی مگر چار ماہ گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر کی تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی ، کمیشن نے شہباز شریف کو مجرم قرار دے دیا مگر یہ رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کو صرف ایک صحیح قیادت ہی بچاسکتی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یورپ کے دورے کے بعد اسی ماہ وطن واپس جاؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :