نئےڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اخترنےچارج سنبھال لیا

جمعہ 7 نومبر 2014 17:24

نئےڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اخترنےچارج سنبھال لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر 2014ء) نئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل رضوان اختر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وہ آئی ایس آئی کے اکیس ویں سربراہ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل ظہیر الاسلام آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی جی، لیفٹنینٹ جنرل رضوان اختر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

لیفٹنینٹ جنرل رضوان اختر آئی ایس آئی کے اکیسویں سربراہ ہیں وہ اس سے قبل ڈی جی رینجرز سندھ تعینات تھے۔ رضوان اختر نے بطور ڈی جی رینجرز کراچی میں قیام امن کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے عہدے سے سبکدوشی سے قبل صدر مملکت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ،وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ فوج اور آئی ایس آئی کے افسران سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :