Live Updates

تحریک انصاف مذاکرات سے پہلے بھاگی ہے نہ اب بھاگیں گے ، شاہ محمودقریشی

جمعرات 6 نومبر 2014 23:19

تحریک انصاف مذاکرات سے پہلے بھاگی ہے نہ اب بھاگیں گے ، شاہ محمودقریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ تحریک انصاف مذاکرات سے پہلے بھاگی ہے نہ اب بھاگیں گے ،ہماراموٴقف آج بھی وہی ہے جوپہلے تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ہماراموٴقف آج بھی وہی ہے جوپہلے تھااورعمران خان شروع سے ہی یہ موٴقف ہے کہ دھاندلی ثابت کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایاجائے حکومت نے کمیشن کی تشکیل پراتفاق بھی کرلیاتھااور45دن کاٹائم فریم بھی طے ہوگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ بات چیت سے ہم نہیں بھاگے بلکہ حکومت بھاگی ہے ہماراوہی موٴقف ہے جوعمران خان کاہے مذاکرات سے ہم نے پہلے انکارکیاہے اورنہ ہی اب کریں گے اگراسحاق ڈاربات چیت کرناچاہتے ہیں توہم تیارہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات