Live Updates

عمران خان کابیان حوصلہ افزاء ہے ،دھاندلی ثابت ہوئی توعمران خان کے مطالبے میں وزن آجائے گا،قمرزمان کائرہ

جمعرات 6 نومبر 2014 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ عمران خان کابیان حوصلہ افزاء ہے ،دھاندلی ثابت ہوئی توعمران خان کے مطالبے میں وزن آجائے گا،پارلیمنٹ سے یکجہتی کی آوازسسٹم کیلئے ہے ،حکومت اسے طاقت نہ سمجھے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کابیان حوصلہ افزاء ہے ہم نے پہلے بھی کہاتھاکہ یہ معاملہ سلجھ سکتاہے اورٹھیک ہوسکتاہے اب لمبے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے جوحلقے طے کئے ہوئے ہیں ان کے بارے میں سپریم کورٹ کولکھاجائے کہ وہ تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرے اوربتائے کہ ان حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے کہ نہیں اورسپریم کورٹ کی فائینڈنگ کودرست ماناجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگران حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوتی ہے توعمران خان کے مطالبے میں وزن آجائیگااورمڈٹرم انتخابات کی جانب جایاجاسکتاہے ،لیکن اگردھاندلی ثابت نہیں ہوتی توعمران خان کوپیچھے ہٹناپڑیگا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے یکجہتی کااظہارحکومت کوبچانے کیلئے نہیں بلکہ سسٹم کوبچانے کیلئے کیاہے ،حکومت اظہاریکجہتی کواپنی طاقت نہ سمجھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :