صوبائی اور وفاقی محکموں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی

جمعرات 6 نومبر 2014 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء)صوبائی اور وفاقی محکموں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت نے اکتیس اکتوبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم مختلف صوبائی محکموں اور بنکوں کے نا اہلی کے باعث سرکاری ملازمین کو اکتوبرستمب تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ۔ اور گزشتہ روز سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ وفاقی محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی گزشتہ روز سے باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے ۔ محرم الحرام کی چھٹیوں کے باعث ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی ۔